لاہورہائیکورٹ نے آزادی مارچ کے دوران پولیس کی جانب سے کرائے پر لئے گئے کنٹینرزمالکان کومعاوضہ نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب سے 15روز میں جواب طلب کرلیا ۔

پیر 22 دسمبر 2014 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار رانا شاہد جمیل کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پولیس نے آزادی مارچ کے دوران کئی روز تک درجنوں کنٹینرز کرائے پر حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کرائے پر حاصل کئے گئے کنٹینرزکو احتجاجی مظاہرے روکنے کے لئے استعمال کیا مگر اس کے باوجود طے شدہ کرایہ ادا نہیں کیا جا رہا ۔۔جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ یوم میں جواب طلب کر لیا۔