لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی پہلی ایف آئی آر پر عمل درآمد روکنے کے لیے دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے21جنوری کو جواب طلب کرلیا

پیر 22 دسمبر 2014 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو ملزم انسپکٹر عامرسلیم کی جانب سے موقف اختیارکیاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری ایف آئی آر پر عمل درآمد شروع ہوچکاہے اور اس حوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی جاچکی ہے لہذا پہلی ایف آئی آر پر عمل درآمد روکاجائے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر عامر سلیم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایک ایف آر کی موجودگی میں دوسری ایف آئی آر کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔عدالت نے درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 21جنوری تک تحریری جواب جمع کروانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :