ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”وائلڈ کارڈ“30جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 22 دسمبر 2014 11:57

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم”وائلڈ کارڈ“30جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)ہالی وڈ کے مشہور و معروف ایکشن اسٹار جیسن اسٹیتھم کی نئی کرائم ڈرامہ فلم”وائلڈ کارڈ“30جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

ہدایت کارسائمن ویسٹ کی یہ فلم 1986کے بیسٹ سیلنگ ناول Heatسے ماخوذ ہے جس کی کہانی بدلے کی آگ میں جلتے لاس ویگاس کے ایک ایسے خطرناک اسمگلر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے دوستوں کی حفاظت کیلئے جان تک کو داؤ پر لگا دیتا ہے۔

مار دھاڑ سے بھرپور اس کرائم فلم کی کاسٹ میں اسٹینلی ٹوسی ، صوفیہ ورگارا، مائیلو وینٹیگو، مائیکل اینگرانو اوراینی ہیچ شامل ہیں جبکہ مرکزی کردار میں جیسن اسٹیتھم جلوہ گر ہو رہے ہیں جو اس فلم کو اسٹیو چیشمین کے ہمراہ پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔تھرل اور ڈرامے سے بھرپور اس ایکشن فلم کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوزکے تحت آئندہ سال30جنوری میں سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔