اسلام آباد کے سینیئر صحافی ذیشان شمسی پر نامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ، نامعلوم افراد کی ذیشان شمسی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ‘اہلیہ شدید زخمی‘ حالت تشویشناک، صحافتی تنظیموں کی حملے کی شدید مذمت ‘ حملہ آوروں کی گرفتاری کا حملہ

اتوار 21 دسمبر 2014 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) اسلام آباد کے سینیئر صحافی ذیشان شمسی پر نامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ نامعلوم افراد نے ذیشان شمسی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ‘اہلیہ شدید زخمی‘ حالت تشویشناک‘ پی آر اے سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کیحملیکی شدید الفاظ میں مذمت ‘ حملہ آوروں کی گرفتاری کا حملہ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سینیئر صحافی سی آر شمسی کے صاحبزادے اور ایک نجی ٹی وی کے سینیئر اسٹاف رپورٹر ذیشان شمسی پر اتوار کے روز سیالکوٹ میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ اپنے سسرال سے واپس اسلام آباد آرہے تھے اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ذیشان شمسی کی گاڑی کو دیکھتے گاڑی کا تعاقب کیا اور سامنے آکر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جس سے ذیشان شمسی کے ساتھ دوسری نشست پر موجود ان کی اہلیہ کو سینے میں دو گلیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب اس حملے کی صحافتی تنظیموں ‘ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ‘ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور نیشنل پریس کلب کے صدر و سیکرٹری سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ذیشان شمسی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کراکے مجرموں کو گرفتارکیا جائے۔