نوشہرہ کینٹ، غیرت کے نام پر بیٹے نے فائرنگ کرکے والدہ کو موت کے گھات اتار دیا

اتوار 21 دسمبر 2014 21:26

نوشہرہ کینٹ، غیرت کے نام پر بیٹے نے فائرنگ کرکے والدہ کو موت کے گھات ..

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) نوشہرہ کے علاقے خوشیگی بالا میں غیرت کے نام پر بیٹے نے فائرنگ کرکے والدہ کو موت کے گھات اتار دیا۔23سالہ بیٹا صاحب جان گھر آیا تو اس کی والدہ نرگس بی بی کو غیر مرد کے ساتھ قابل اعتراف حالت میں دیکھا تو مشتعل ہوکر پستول نکالا اور اندھا دھن فائرنگ کرکے سکی والدہ کو موت کے گھات اتار دیا۔

گھر میں داخل ہونے والا غیر مرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ نرگس بی بی کے شوہر نیاز الدین کئی سالوں سے غیر سے غائب ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو چار گولیاں لگی۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کے چھوٹے بیٹے زاہد خان کی مدعیت میں بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خوشگی بالا کے محلہ لالی خیل میں ۲۳ سالہ سکے بیٹے مسمی صاحب جان ولد نیاز الدین گھر میں داخل ہوا تو کمرے میں اس کی والدہ نرگس بی بی ایک غیر مرد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں تھی جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور پستول نکلا کر اندھا دھن فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ا س کی سکی والدہ نرگس بی بی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگئی۔صاحب جان گھر میں داخل ہونے والے غیر مرد کی تعقب میں گیا اور فائرنگ کرکے اس کو زخمی کردیا مگر لوگوں نے اس کو فرار ہونے میں مدد دی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مقتولہ کے چھوٹے بیٹے زاہد نے جابحق والدہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعیش ورثا کے حوالے کردی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو چار گولیاں لگی۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کے چھوٹے بیٹے زاہد خان کی مدعیت میں بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :