افغانستان ملافضل اللہ کی حوالگی پر تیار ہے: وفاقی وزیر رانا تنویز

اتوار 21 دسمبر 2014 21:15

افغانستان ملافضل اللہ کی حوالگی پر تیار ہے: وفاقی وزیر رانا تنویز

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر مملکت برائے دفاع رانا تنویر نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور آج پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ افغان حکومت بھی ملا فضل اللہ کی حوالگی کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود حکومت بھی پاکستان کی طرح دہشتگردوں کی خلاف حتمی کاروائی کرنا چاہتے ہے اور اس ضمن میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :