قوم کے ہر فرد کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، چوہدری شیر علی

سانحہ پشاور پاکستان ہی کا نہیں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور بدترین سانحہ ، پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ،پورا ملک اشکوں، آہوں،سسکیوں میں ڈوبا ہوا ہے، پورے ملک میں صف ماتم بچھ گئی،ممبر سنٹرل کمیٹی (ن) لیگ

اتوار 21 دسمبر 2014 18:06

فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وممبر سنٹرل کمیٹی سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ قوم کے ہر فرد کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور ریاستی ادارے اس ذمہ داری کو نبھا بھی رہے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ سسٹم ایسا بنایااور ایسے اقدام کئے جائیں کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کا سرے سے خطرہ ہی نہ رہے ، سانحہ پشاور پاکستان ہی کا نہیں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور بدترین سانحہ ہے جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے پورا ملک اشکوں، آہوں،سسکیوں میں ڈوبا ہوا ہے اور ہر صاحب اولاد کا دل لہو لہو ہے پورے ملک میں صف ماتم بچھ گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاؤس میں تاجروں اور علماء کرام سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سپہ سالار جنرل راحیل کی جانب سے بچوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لینے کے عزم کی تعریف کی انہوں نے کہا اس وقت جب پوری قوم عسکری اور سیاسی قیادت کے پیچھے کھڑی ہے حکومت کو عبادت گاہوں میں لاؤڈ سپیکر کا نہ صرف ا ستعمال روکنا ہوگا بلکہ مسجد کے خطیب کے خطبہ جمعہ کا جائزہ بھی لینا ہو گا کہ خطبہ کی آڑ میں کوئی خطیب فرقہ واریت کو تو نہیں ابھار رہا ،چو ہدری شیر علی نے وزارت داخلہ پر زور دیا کہ خفیہ ا یجنسیوں کو منظم اور فوال بنایا جائے تاکہ واردات سے پہلے دہشت گردوں کو گرفتارکر سکیں ملاقات کرنے والے تاجروں اور علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ نصاب اور لٹر یچر پر مکمل پابندی لگائی اور ان نر سریوں کو بند کیا جائے جہاں انتہا پسندوں کی ذہن سازی کی جاتی ہے اور احتساب کاایسا کڑا نظام وضع کیا جائے کہ غفلت و لا پروائی کے مرتکب ہونے والے بھی سزا پا سکیں چوہدری شیر علی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وہ لیڈر ہیں جو پاکستا ن کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچانا چاہتے ہیں اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کواقتصادی، معاشی اور توانائی کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے بیرونی دنیا سے اچھے مراسم اور ساز گاے تعلقات استوار کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے جو ملک کی بہتری اور مفاد میں ایک مثبت اور تعمیری پالیسی ہے چوہدری شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :