ڈیرہ اسماعیل خا ن:سانحہ پشاورکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کااجلاس

پشاورسانحہ میں شہیدہونیوالے بچوں اوراساتذہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اورمذمتی قراردادبھی پیش کی گئی

اتوار 21 دسمبر 2014 18:06

ڈیرہ اسماعیل خا ن( اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) سانحہ پشاورکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کااجلاس زیرصدارت صدرمحمدایوب قریشی منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشاورسانحہ میں شہیدہونیوالے بچوں اوراساتذہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمذمتی قراردادبھی پیش کی گئی ۔اجلاس میں عبدالمجیدقریشی‘انجینئراکرام اللہ گنڈہ پور‘پیرزادہ عاصم‘ثناء اللہ قریشی ودیگربھی موجودتھے۔اجلاس کے آخرمیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کوپرائیویٹ نہ کرنے کے حوالے سے قراردادبھی پاس کی گئی۔

متعلقہ عنوان :