ڈیرہ اسماعیل خا ن:گورنمنٹ پرائمری سکول نمبرپانچ کی بالائی منزل گرگئی‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 21 دسمبر 2014 18:06

ڈیرہ اسماعیل خا ن( اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبرپانچ کی بالائی منزل گرگئی‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق چوک گھاس منڈی کے قریب گلی خاوروالی میں واقع قدیم گورنمنٹ پرائمری سکول نمبرپانچ برائے بوائزکی بالائی منزل اچانک گلی میںآ گری ۔منزل کے گرنے سے کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت آزادی پاکستان سے پہلے کی ہے جواب بہت بوسیدہ ہوچکی ہے ۔جسکی مرمت کیلئے محکمہ تعلیم نے آج تک کسی قسم کاکوئی اقدام نہیں کیاحالانکہ اہل محلہ نے کئی مرتبہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کومذکورہ عمارت کی دیکھ بھال کیلئے درخواستیں بھی دیں لیکن محکمہ تعلیم نے ان درخواستوں کوردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

متعلقہ عنوان :