گزشتہ ایک سال کے دوران14 ارب31 کروڑ روپے کا مزید قرض حاصل کیا گیا، ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرض 563 ارب روپے تک پہنچ گیا؛مرکزی بنک

اتوار 21 دسمبر 2014 17:45

کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014)ملک میں گزشتہ ایک سال کے دوران14 ارب31 کروڑ روپے کا مزید قرض حاصل کیا گیا۔ اسٹیٹ بنک کے اکتوبر تک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے مجموعی قرضے 563 ارب روپے ہو گئے۔

(جاری ہے)

اکتوبر 2013 کے دوران قرضوں کا حجم 549 ارب روپے تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ سپننگ سیکٹر نے 435 ارب روپے قرض حاصل کر رکھا ہے۔ نِٹ وئیر نے 29ارب جبکہ قالین سازی کے شعبے نے5ارب 52 کروڑ روپے کے قرض لے رکھے ہیں۔