سانحہ پشاور پرمسلم امہ خون کے آنسو رو رہی ہے،بیگم شاہدہ قدیر

تمام جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں اور متحد ہو کر دہشتگردی سمیت تمام مسائل کا حل نکالیں،مسلم لیگی رہنما

اتوار 21 دسمبر 2014 16:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ معصوم بچوں پر ظلم ڈھانے والے دہشتگردوں نے جو قیامت برپا کی ہے اسکو دیکھ کر یزید کے پیروکار کے سربھی شرم سے جھک گئے ہیں،سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اس و اقعہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیا ہے،واقعہ میں ملوث اصل محرکات کو سامنے لانا حکومت کی ذمہ داریوں میں سے ہے-بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ عمران خان کا اس موقع پر دھرنا ختم کرنے کااعلان ایک اچھے لیڈر ہونے کی نشانی کے طورپر سامنے آیا ہے،جس کا نہ صرف وزیراعظم میاں نوازشریف بلکہ پوری مسلم لیگ(ن) اور دیگر پارٹیاں خیرمقدم کرتی ہے،اسمبلی میں بیٹھ کر تحریک انصاف یا کوئی بھی دیگر جماعتیں ملک کے مفادات کی خاطر ایک دوسرے سے اختلاف کریں یہ بہتر ہے بجائے اس کے کہ باہر سڑکوں اور کنٹینرز پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالاجائے-بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ اب تحریک انصاف ،جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم او ردیگر جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں اور متحد ہو کر تمام جماعتیں دہشتگردی سمیت تمام مسائل کا حل نکالیں اس سے عوام اور ملک دونوں کو فائدہ ہوگا-

متعلقہ عنوان :