دہشت گردوں نے اپنے بہیمانہ فعل سے تاریخ میں ایک تاریک باب رقم کیا،بیگم فرحانہ قمر

پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر اس لعنت کے خاتمے کیلئے اپناکردار اداکرنا ہوگا ، رکن قومی اسمبلی

اتوار 21 دسمبر 2014 16:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن قومی اسمبلی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر بیگم فرحانہ قمر نے کہاہے کہ پشاور میں معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں،اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کرنے والوں کو اب عبرتناک انجام تک پہنچاناہوگا،دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس طرح کی شرمناک واقعات سے ہمارے درمیان نفرت پیدا کرسکتے ہیں-انہوں نے کہاکہ انسانیت سے عاری دہشت گردوں نے اپنے بہیمانہ فعل سے تاریخ میں ایک تاریک باب رقم کیا،پھول جیسے بچوں کو شہید کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں،درندگی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے-بیگم فرحانہ قمر نے کہاکہ دہشت گردکا کوئی مذہب اور ملک نہیں ہوتا،پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزررہاہے ،پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہوناہوگا جب تک ہر شخص اس لعنت کے خاتمے کیلئے اپناکردار ادا نہیں کرے گا اس وقت تک وطن عزیز میں امن اور سلامتی ممکن نہیں ہے-بیگم فرحانہ قمر نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے دہشت گردوں کی پھانسی کے احکامات جاری کرکے پاکستان عوامی کے دلوں کی ترجمانی کی ہے-

متعلقہ عنوان :