سانحہ پشاور ایک درد ناک حقیقت ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا‘ملک امانت علی

اتوار 21 دسمبر 2014 16:05

جاتلاں (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) سانحہ پشاور ایک درد ناک حقیقت ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا معصوم بچوں کی شہادت پر ہر ایک درد دل رکھنے والا فرد صف ماتم اور نوحہ کناں ہے ایسے المناک سانحہ پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام کسی صورت جھکنے اور ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں دہشت گردوں کا ہر ممکن صفایا ضروری ہے پشاور میں دہشت گردی کا سانحہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے معصوموں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے پوری قوم اور قیادت سیاسی اختلافات کو بھلا کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کر لیں ان خیالات کا اظہار سابق چیرمین ملک امانت علی ، ملک محمد الیاس، چوہدری خلیل احمد، چوہدری اسلم ، نعیم پرویز، عارف آزاد، راجہ طارق، چوہدری محمد عالم ،چوہدری انصر، چوہدری سرفراز اور دیگر نے اظہار مزحمت کے دوران نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے سانحہ پشاور کے زمہ دار ملک دشمن اسلام دشمن اور انسانیت کے دشمن ہیں سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی دہشت گردوں کے خاتمہ تک پوری قوم متحدہیں ان راہنماوں نے کہا کہ دہشتگرد درندہ صفت اور پاکستان کے دشمن ہیں دہشتگردوں کا مکمل محاسبہ کرنا ہو گا وزیر اعظم پاکستان نے دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کا اعلان کر کے ایک اہم کردار ادا کیا ہے معصوم بچوں کا قتل شیطانیت اور فرعونیت ہے اس سانحہ نے کتنی ماوں کی گودیں اجار دی ہیں پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ہر ایک درد دل رکھنے والا غم سے نڈھال ہے کہ ان معصوم بچوں کا آخر کیا قصور تھا مقررین نے ضرب عضب کی بھی مکمل حمایت کئی اور پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستانی قوم کا للکارا ہے اب وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہے ان راہنماوں نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :