میرپور ‘معروف قانون دان عارف رضا ایڈووکیٹ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات

اتوار 21 دسمبر 2014 16:05

میرپور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)معروف قانون دان عارف رضا ایڈووکیٹ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات، جارچ سنبھال کر کام شروع کر دیا ملازمین تنظیموں کے رہنماؤں کا اظہار مسرت، امید ہے کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عارف رضا ایڈووکیٹ بہترین انداز سے اپنے فرائض منصبی کو نبھا کر عوام الناس کو ریلیف فراہم کرینگے اکرم مغل، قیصر شیراز کاظمی مرزا خلیل و دیگر کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے معروف نامور قانون دان عارف ر ضا ایڈووکیٹ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کوٹلی تعینات ہو گئے ہیں ان کی تعیناتی پر وکلاء برادری سیاسی سماجی شخصیات نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے جبکہ ملازمین تنظیموں کے رہنماؤں محمد اکرم مغل، قیصر شیراز کاظمی مرزا خلیل ملک طارق، ضیاء جوشی، الطاف کھٹانہ، حافظ شفیع، حاجی ارشد تنویر شاہ ودیگر نے عارف ر ضا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو ریلیف فراہم کرینگے۔