غداری کیس میں خصوصی عدالت کا فیصلہ

ڈوگر، زاہد حامد کی درخواستوں کی سماعت (پرسوں)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

اتوار 21 دسمبر 2014 15:34

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014 ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر ، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر زاہد حامد اور سینئر وکیل توفیق آصف کی درخواستوں کی سماعت پرسوں (منگل کو) ہوگی۔

(جاری ہے)

عبدالحمید ڈوگر کے وکیل سید افتخار گیلانی ، زاہد حامد کے وکیل ایڈووکیٹ خواجہ حارث احمد اور توفیق آصف بذات خود عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔ واضح رہے کہ عدالت نے خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواستوں کی قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سے قانونی رائے بھی طلب کررکھی ہے

متعلقہ عنوان :