عامر فاروق کی ہائیکورٹ کے جج کے طور پر تقرری

وکلاء کا فیصلہ کی واپسی تک عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ کوئی وکیل عدالت میں پیش ہوا تو اس کیخلاف بار کارروائی کرے گی،محسن کیانی ایڈووکیٹ

اتوار 21 دسمبر 2014 15:34

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014 ) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ہائیکورٹ میں عامر فاروق ایڈووکیٹ کی بطور جج تقرری کیخلاف عدالتی بائیکاٹ فیصلہ کی واپسی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محسن اختر کیانی نے اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

21 دسمبر 2014 کو بتایا ہے کہ دونوں بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک عامر فاروقی کی تقرری کے آرڈر واپس نہیں لئے جاتے اس وقت تک عدالتی بائیکاٹ جاری رہے گا کوئی بھی وکیل کسی بینچ میں پیش نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کی وکلاء برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے لاہور سے تعلق رکھنے والے وکیل عامر فاروق کو ہائی کورٹ میں جج مقرر کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وکلاء کے احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کے حوالے سے تمام وکلاء برادری کو آگاہ بھی کردیا گیا کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش ہوا تو اس کیخلاف بار قانونی کارروائی کرے گی