خلا بازوں نے 3 ڈی پرنٹر سے رینچ بنا لیا

پہلی مرتبہ خلاح میں پرزا بنانے کے لیے 3 ڈی پرنٹر کا استعمال کیا گیا ہو رپورٹ ناسا نے 3 ڈی پرنٹر ستمبر میں ایک پرواز کے ذریعے خلائی سٹیشن پر بھیج تھا

اتوار 21 دسمبر 2014 14:53

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلابازوں نے ناسا کی جانب سے ای میل کے ذریعے بھیجی جانے والی ہدایات کی مدد سے 3 ڈی پرنٹر کا استعمال کرتے ہوے ایک رینچ بنالیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ خلاح میں پرزا بنانے کے لیے 3 ڈی پرنٹر کا استعمال کیا گیا ہو۔خلائی سٹیشن کے کمانڈر بیری ولمور نے ناسا سے ایک رینچ بھیجنے کی درخواست تھی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے خلابازوں کو کسی مخصوص پرزے کی ضرورت ہوتی تو اسے پراز کے ذریعے بھیجا جاتا تھا جس میں کئی ماہ کا وقت لگ جاتا تھا۔3 ڈی پرنٹر بنانے والی میڈ ان سپیس نامی کمپنی کے بانی مائیک چن کا کہنا ہے کہ انھوں نے خلائی سٹیشن کے کمانڈر بیری ولمور کو ریڈیو پر یہ کہتے سنا تھا کہ انہیں ایک مخصوص رینچ کی ضرورت ہے تو ہم نے اسے ڈیزائن کر کے انہیں بھیجوا دیا اور اتنی تیزی سے تو راکٹ بھی کوئی چیز نہیں پہنچا سکتا۔ناسا نے 3 ڈی پرنٹر ستمبر میں ایک پرواز کے ذریعے خلائی سٹیشن پر بھیج تھا