عراق: داعش کا امریکی فوجی اڈے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

آپریشن میں داعش کے غیرملکی کمانڈر سمیت کئی جنگجو مارے گئے۔ آپریشن میں امریکی اور اتحادی ممالک کی فضائیہ نے بھی حصہ لیا

اتوار 21 دسمبر 2014 14:11

بغداد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) القاعدہ کی حامی شدت پسند تنظیم داعش نے عراقی صوبہ الانبار میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ جسے ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)


خلیجی میڈیا کیمطابق داعش جنگجووٴں نے عراقی صوبہ الانبار میں جس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا وہ امریکی اور عراقی فورسز کے زیر استعمال ہے۔ حملے کے وقت فوجی اڈے پر امریکی فوجی مشیر بھی موجود تھے۔ جو عراقی فورسز کو تربیت دینے کیلئے امریکا نے بھیجے تھے۔ عراقی اور امریکی فورسز نے داعش کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔ آپریشن میں داعش کے غیرملکی کمانڈر سمیت کئی جنگجو مارے گئے۔ آپریشن میں امریکی اور اتحادی ممالک کی فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔۔

متعلقہ عنوان :