پاکستان سمیت دنیا بھر میں طب یونانی کا دن منایا گیا

اتوار 21 دسمبر 2014 13:25

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) پاکستان سمیت دنیا بھر میں طب یونانی کا دن منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور کئی دیگر تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھاکہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ حکومت صحت عامہ کی خاطر روایتی طریقہ علاج طب یونانی کے فروغ میں بھی اپنا کردار اد اکرے تاکہ عوام کو مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ ایلوپیتھک علاج کے دوران پیداہونیوالی مزید پیچیدگیوں اور سائیڈ ایفیکٹس سے بھی بچانا ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :