کل سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل رات ہو گی

اتوار 21 دسمبر 2014 13:25

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)کل 22دسمبر (پیر)کو سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کا دن تقریباً 11گھنٹوں اور 20منٹ پر محیط ہو گا جبکہ رات 12گھنٹوں اور 40منٹ کی ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل23دسمبر کی صبح سے دن کے دورانیہ میں اضافہ اور رات میں کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔