نوجوان علم وہنر کو ہتھیار بنالیں، معیاری تعلیم کے بغیر ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،نعمت اللہ زہری

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:37

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ نوجوان علم وہنر کو ہتھیار بنالیں معیاری تعلیم کے بغیر ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر زہری کے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم حاصل کئے بغیر ہم مسائل کے بھنور سے نہیں نکل سکتے ہیں دور جدید میں قوموں کا مقابلہ کرنے کیلئے علم وہنر کو ہتھایر بنانا ہوگا جھالاوان میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں خضدار پیکج اور سوہند ڈیم کی تعمیر واضح مثال ہیں ترقیاتی اسکیمات اور تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی سے جھالاوان کے عوام خوشحال ہونگے نئے تعلیمی اداروں کی منظوری سکولوں کی اپ گریڈیشن سے جھالاوان کے عوام اپنے ہی علاقے میں معیاری تعلیم حاصل کرسکتے ہیں زمینداروں اور کسانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے خطیر رقم سے سوہندہ ڈیم کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد ہورہا ہے زہری خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں مستقبل میں بھی عوام کو مایوس نہیں ہونے دینگے ۔

متعلقہ عنوان :