ملک انتہائی حساس دور سے گزررہا ہے،مولوی عبدالحنان

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر ولی محمد ترابی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحنان نائب امراء مولوی محمد سلیم مولوی حبیب اللہ مینگل حافظ قدرت اللہ مولوی بشیر احمد اور جوائنٹ سیکرٹری حاجی سازا لدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک انتہائی حساس دور سے گزررہا ہے ان حالات میں حکومت اور سیاسی قوتوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام اورپاکستان دشمن قوتوں کو ٹارگٹ رہا ہے ان حالات میں ہمیں بیک وقت اسلام اور پاکستان کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو جھنجھوڑکے رکھ دیا ہے اسلام کی تاریخ میں اس نوعیت کے دلسوز واقعات بہت کم ہوئے ہیں سکول کے طلباء پر حملہ درپردہ ایک بہت بڑی سازش ہے انہوں نے کہاکہ دیندار مسلمان اور دینی قوتیں ظلم پر مبنی ایسے واقعات کی بھر پور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ اسلام امن کا مذہب ہے لہذامسلمان اپنے عمل اور کردار میں اسلامی تعلیمات اور احکامات کو نظر انداز نہیں رکھنا چاہیے انہوں نے کہاکہ سازشیں فواجی رنگ میں بھی ہو ان کے درپردہ معاملات کو سمجھنے کیلئے حکمت سے کام لینا چاہے ۔