بنوں یونیورسٹی میں موسم سرما تعطیلات کا اعلان ، 31دسمبر تک یونیورسٹی بند رہے گی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:36

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) بنوں یونیورسٹی نے موسم سرما تعطیلات کا اعلان کردیا 31دسمبر تک یونیورسٹی بند رہے گی تاہم یونیورسٹی کے دفاتر اور شعبہ امتحانات حسب معمول کام جاری رکھے گی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے پبلک ریلیشن آفیسر بشیر احمد نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی 22دسمبر سے 31دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہونگی اور اس دوران تعلیمی سرگرمیاں بند ہونگی جبکہ یونیورسٹی ہذا کے دفاتر اور شعبہ امتحانات حسب معمول کام جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :