رواں سیزن ، کھاد کی کمی پوری کرنے یوریا کھاد بڑے پیمانے پر درآمدکی جا رہی ہے،ہفتہ کے اختتام تک 1لاکھ57ہزار570ٹن یوریا کھاد درآمد کی جاچکی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) رواں سیزن میں کھاد کی کمی پوری کرنے یوریا کھاد بڑے پیمانے پر درآمدکی جا رہی ہے ۔ایک اطلاع کے مطابق رواں ہفتہ کے اختتام تک 1لاکھ57ہزار570ٹن یوریا کھاد درآمد کی جا چکی ہے ۔ بین الاقوامی سپلائرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت 60 ہزار500 یوریا کی پہلی کنسائنمنٹ کراچی بندرگاہ پہنچی بعد ازاں51ہزار270 اور 45 ہزار800 کے دو کنسائنمنٹ بھی کراچی پورٹ پہنچ جانے کی اطاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک میں یوریا کی پیداوار سالانہ65 لاکھ ٹن ہے جبکہ مقامی طلب58 سے 60 لاکھ ٹن ہے، حالیہ چند برسوں کے دوران ملک میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث یوریا کی پیداوار میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے، جسے پورا کرنے کے لئے سعودی عرب بیسک انڈسٹریز کوآپریشن سے یوریا کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ایس اے بی آئی سی سے معاہدے کے تحت 15 روز میں مزید 2لاکھ40 ہزار ٹن یوریا پاکستان کو ملے گی۔ذرائع کے مطابق ٹی سی پی نے3 لاکھ 85 ہزارٹن یوریا کی درآمد کیلئے چارغیرملکی کمپنیوں سے معاہدے کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :