کاشت کاروں کیلئے چاول کی بمپرکراپ کی فروخت درد سر بن گئی، تیار شدہ فصل ٹی سی پی اور پاسکو بھی نہیں خرید رہی ہے،چیئرمین پاکستان کسان کونسل

ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) کاشت کاروں کیلئے چاول کی بمپرکراپ کی فروخت درد سر بن گئی، تیار شدہ فصل ٹی سی پی اور پاسکو بھی نہیں خرید رہی، زرعی ان پٹس کی بلیک مارکیٹنگ بھی جاری ہے۔چیئرمین پاکستان کسان کونسل طاہر رزاق گجرکے مطابق چاول کی فصل فی من1150 روپے میں خریدی جاری ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں50 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کارپوریشن اور پاسکو دستیاب فصل نہیں خرید رہے جبکہ ایکسپورٹ پر بھی پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرمحل اوردیگر ملحقہ علاقوں میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔ کھاد کی قیمت فی بوری1950 روپے تک جاپہنچی جبکہ کنٹرول پرائس1780 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں میں فی ایکڑ5 ہزار روپے تقسیم کے اعلان پر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :