بھارت نے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے دی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 18:53

بھارت نے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے دی

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں پہلے تین کواٹرز میں پاکستان کو بھارت پر 1 پوائنٹ کی برتری حاصل رہی لیکن آخری کواٹر میں بھارت نے 42 کے مقابلے 45 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو شکست دے دی۔

شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق احمد چشتی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔ اگر بھارت نے کپ اپنے پاس ہی رکھنا ہے تو ہمارا کھیلنے آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ اگر غیر منصفانہ فیصلے ہونے ہیں تو پاکستان کبڈی ٹیم کبھی پاکستان کھیلنے نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پانی بھی پینے نہیں دیا گیا اور میچ کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا،جبکہ بھارتی ٹیم کے لیے تمام سہولیات موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امپائروں نے جانب دارانہ فیصلے کرنے ہیں تو ہم آئندہ کبھی میچ نہیں کھیلیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن رہی جبکہ پاکستان کو ایک کروڑ روپے انعام میں بھی دیے گئے جبکہ فاتح بھارت کو ورلڈ کپ جیتنے کے انعام میں 2 کروڑ انعام دیا جائے گا۔واضح رہےبھارت کبڈی ورلڈ کپ میں مسلسل پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا ہے۔

متعلقہ عنوان :