پاک ہاکی پلیئرزکیخلاف مزید کارروائی کا امکان

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:29

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں شکست پرپاکستانی کھلاڑیوں کی معطلی سے بھی بھارت کی تسلی نہیں ہوئی۔ مبینہ طورپرنازیبا اشارے کرنے والے کھلاڑی مزید پابندی کے خطرے سے دوچار ہیں۔چیمپئنز ٹرافی ہاکی سیمی فائنل میں فتح کا جشن قومی ہاکی پلیئرز کو بہت مہنگاپڑا۔ بھارتی دباوٴ پرفیڈریشن فور انٹرنیشنل ہاکی نے دو پلیئرزعلی امجد اورمحمد توثیق کو ایک میچ کیلئے معطل کیا۔

فیڈریشن کے سربراہ لیونارڈو نیگرو نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو مزید سخت کارروائی کا سامنا کرنا پر سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیمی فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی پلیئرز کی جانب سے نازیبا اشاروں کا معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا گیاہے۔ انہیں مزید سخت سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ ٹورنامنٹ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹرز کواس بارے میں اختیار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کی تصاویر اورفوٹیج دیکھ کر معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ وہی مزید کارروائی کا فیصلہ کریگی۔ لیونارڈو نیگرو نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کوبھارتی سازش قرار دینا پاکستانی کوچ شہنازشیخ کی ذاتی رائے ہے۔

متعلقہ عنوان :