جھل مگسی میں ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریس کا آغازہوگیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:29

جھل مگسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) جھل مگسی میں دسویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنچ جیپ ریس کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پہلی بار 9 کیٹگرز کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ ریس ٹریک کا راستہ دو سو کلو میٹر رکھا گیا ہے۔ پنتالیس سے زیادہ گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔ ملک بھر سے شائقین جھل مگسی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔