گوجرانوالہ ‘ ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت افراد جاں بحق ‘ پانچ زخمی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:36

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) لدھیوالہ وڑائچ کے قریب ٹرک نے چاند گاڑی کو روند ڈالا جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ پر سامان سے لوڈ ٹرک چاند گاڑی کو کچلتا ہوا سڑک کنارے مکان اور دکانوں میں گھس گیا جس سے چاند گاڑی میں سوار 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ مکان اور دکانوں میں موجود 5 افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :