دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام اہم اقدامات کئے جائیں گے ‘عبد القادر بلوچ

پشاور سکول کے واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیاہے ‘ انٹرویو

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء)ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام اہم اقدامات کئے جائیں گے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پشاور سکول کے واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشاور سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے اور یہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔