پشاور حملہ ‘ صورتحال فیصلہ کن اور نازک بھی ہے ‘ عاصمہ جہانگیر

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:36

لاہور (ماُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) ممتاز ماہر قانون اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پشاور حملے کے باعث جو صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ فیصلہ کن اور نازک بھی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جو فیصلے لیے جا رہے ہیں، ان کے نتائج کے بارے میں میں تشویش کا شکار ہوں عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ پرانے ’منترے‘ نکالے جا رہے ہیں جیسے فوجی عدالتیں بنائی جائیں اور سیکیورٹی فورسز کو بالکل اجازت دے دی جائے کہ وہ جس کو دہشت گرد سمجھیں ان کو مار ڈالیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ حل نہیں ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ معاشرے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون سازی ضرور کرے مگر قانون سازی میں لا قانونیت نہ پھیلائیعاصمہ جہانگیر نے کہا کہ یا تو حکمران ترامیم کے لیے تیار نہیں یا پھر سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔اْنھوں نے کہا کہ اگر سب کچھ فوج نے کرنا ہے تو سیاستدان گھر چلے جائیں فوجی عدالتیں فوجیوں کیلئے ٹھیک سویلین کیلئے نہیں ہونی چاہئیں ‘پھانسیاں حالات کے پس منظر میں ہیں مستقل اصلاحات اور بہتری کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :