امریکہ ‘ پشاور آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے ہوالوں کیلئے قرآن خوانی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے میں پشاور آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے ہوالوں کیلئے قرآن خوانی کی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں، سفارتخانے کے عملے اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی اور شہداء کے ورثا سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی اہلیہ شائستہ جلیل اور ناظم الامور اسد ایم خان نے بھی قرآن خوانی میں شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کی دعا کی۔