جہاں ضرورت پڑی ‘پاکستان کی مدد کریں گے، امریکہ کا اعلان

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کا خیرمقدم کرے گا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین پساکی نے ریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سطح پر پاکستانی حکومت کے ساتھ انتہائی تندہی سے کام کر رہے ہیں اور جہاں بھی ضرورت پڑی، پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کا بھی خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وائٹ ہاوٴس پاکستان سے انسداد دہشت گری کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کی پیشکش کی تھی۔وائٹ ہاوٴس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان اور امریکہ میں انتہائی اہم تعلقات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ تعلق قائم رہے گا کیونکہ یہ امریکی اور پاکستانی عوام دونوں کے مفاد میں ہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ارنیسٹ سے سوال کیا کہ کیا امریکہ پشاور سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے خون اور دعاوٴں سے بڑھ کی بھی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو ارنیسٹ نے کہا کہ آپ جس جانب اشارہ کر رہے ہیں ہم پہلے ہی اس کی پیشکش کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :