محکمہ داخلہ حکومت سند ھ نے پھانسی سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:30

محکمہ داخلہ حکومت سند ھ نے پھانسی سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کا نوٹی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء)محکمہ داخلہ حکومت سند ھ نے پھانسی سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔ محکمہ داخلہ حکومت سندھ کے ترمیمی نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد7دن میں پھانسی پرعمل ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ رول میں ترمیم کے بعد سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد 14 روز کے بجائے کم سے کم سات روز میں پھانسی دے دی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سزائے موت پانے والے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کم سے کم سات روز اور زیادہ سے زیادہ 21 روز میں پھانسی دے دی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے ہائی کورٹ فل بینچ کی ہدایت کے بعد ہائی کورٹ رول میں ترمیم کی ہے۔