لاہور ایئرپورٹ سے غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے تین مسافر گرفتار

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:30

لاہور ایئرپورٹ سے غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے تین مسافر گرفتار

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) لاہورایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے تین مسافر پکڑ لیے۔ تینوں مسافر جعلی پاسپورٹ کے ذریعے عراق جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں فہیم، مزمل اور سلیم شامل ہیں ۔تینوں کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو مزید تفتیش کیلئے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :