محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجز کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:29

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجز کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ، کالجز کے داخلی و خارجی راستوں کو کم کر کے صرف 2راستے رکھے جائیں ، کالجز کے باہر 8فٹ دور باؤنڈری بنا کر بیریئر لگائے جائیں ۔ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی تعلیمی درسگاہوں کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری کالجز کی انتظامیہ کی ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری کالجز کی دیواروں کو 8فت بلند کر کے خار دار تاریں لگائی جائیں اور کالجز کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کم کر کے صرف 2راستے رکھے جائیں ۔سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں اور سکیورٹی گارڈ کی بھرتی کے لئے جانچ پڑتال اسپیشل برانچ سے کروائی جائے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پلان کے مطابق کالجز انتظامیہ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ریسکیو پلان ترتیب دیا جائے اور آرمی ریٹائرڈ افسر کو سکیورٹی کے لئے رکھا جائے ۔

کالجز کی دیواروں کو 8فٹ بلند کر کے خار دار تاریں لگائی جائیں اور کالج کارڈ کے بغیر کسی بھی طالبعلم کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے ۔ کالجز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر روزانہ چیکنگ کریں ، تمام پرنسپل صبح 8بجے کالجز میں موجود ہوں اور سکیورٹی رپورٹ اعلیٰ حکام کر بھجوائیں۔

متعلقہ عنوان :