مزید 15دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کو بھجوادی گئیں

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:48

مزید 15دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کو بھجوادی گئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے مزید پندرہ دہشتگردوں کی جانب سے رحم کی اپیلیں صدر مملکت کو بھجوادیں ذرائع کے مطابق صدرمملکت کی طرف سے رحم کی اپیلیں مستردہونے پر متعلقہ صوبائی محکموں کوارسال کی جائیں گی،صوبائی محکمہ داخلہ دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

جن قیدیوں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی ہے ان میں احمد خان، فیض رسول لاہور،محمد اسلم بہاولپور،نعمان احمد اور محمد سلیم سیالکوٹ،محمد طلحہ حسین ،شاہد حنیف ، مفتی شاہد، نعمان احمد ،خلیل احمد، محمد سعید اور حسن جان کراچی،میر حمزہ مچھ ،عبدالرحمان شاہ پور،ریاض احمد اور حاجی خان مچھ جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :