خیرپور میں پولیس اورڈاکووٴں میں مقابلہ،4ڈاکو مارے گئے ‘ایک مغوی کو بازیاب کرالیا گیا ‘ اسلحہ بر آمد

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:46

خیر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) خیرپور میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے، ایک مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو خیرپور کے علاقے کنب میں پولیس نے مغوی شخص کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی، پولیس اور ڈاکووٴں میں مقابلے کے دوران چارڈاکومارے گئے ‘ ڈاکووٴں کے قبضے سے دوماہ قبل اغواء کئے گئے ڈاکٹرریاض بھٹی کوبازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکووٴں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا علاقے کی ناکہ بندی کرکے ان کے دیگرساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :