کراچی میں سی آئی ڈی پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 7دہشتگرد مارے گئے

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں سی آئی ڈی پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 7دہشتگرد مارے گئے انچارج سی آئی ڈی علی رضا کے مطابق ماڑی پور روڈ پر سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان خان زمان گروپ کے دو دہشتگرد مار دیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کالعدم جماعتوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس میں تین دہشت گرد مار دیئیگئے،، لیاری میں نیازی چوک کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دو کارندے مار دیئے۔

مارے جانے والے کارندوں کی شناخت طاہر اور سلمان شوٹر کے نام سے ہوئی۔ ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے اورنگی ٹاوٴن، شیر شاہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں، عزیز آباد میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :