دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں چھ افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی ‘ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:44

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ‘ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ڈرون طیاروں کی پروازیں کئی گھنٹے جاری رہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :