خیبر ایجنسی ‘جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 21 دہشتگرد ہلاک ‘متعدد افراد زخمی ‘کئی ٹھکانے تباہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:44

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) تحصیل وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 21 دہشتگرد ہلاک ‘متعدد افراد زخمی اور کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف ہفتہ کو بھی کارروائی جاری رہی ‘جیٹ طیاروں کی تحصیل وادی تیراہ میں بمباری کے نتیجے میں 21 دہشتگرد ہلاک اور 7 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائی کے دوران 48 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے نجی ٹی وی کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرایجنسی، باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی سمیت شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشن جاری ہے جب کہ اس دوران سیکڑوں دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :