پاکستان افغانستان میں فوجی کارروائی نہیں کرے گا ‘دہشتگردی کے خلاف ہر طرح کی جنگ میں تعاون جاری رہے گا ‘سرتاج عزیز
ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں فوجی کارروائی نہیں کرے گا ‘دہشتگردی کے خلاف ہر طرح کی جنگ میں تعاون جاری رہے گا ‘دہشتگردوں کے خلاف افغانستان سے مل کر کوآرڈینیٹ ایکشن ہوا کریگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ غلط فہمیاں ہیں ‘پاک بھارت بارڈر مشترک ہونے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوسکے ‘ مذاکرات کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر نا ہونگی ۔
ہفتہ کوڈویلپمنٹ ، ڈیموکریسی اینڈ پیس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف کوآرڈینٹ ایکشن کریگا تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی نہیں کی جائیگی اور دونوں ممالک کی فورسز ایک دوسرے کے ملک میں نہیں جائیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں اپنا بارڈر استعمال ہونے نہیں دیں گے جو مثبت جواب ہے جبکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہر طرح کی جنگ میں تعاون جاری رکھے گا۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے اور پشاور میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کی کارروائی کی کھل کر مذمت کرتے ہیں اور اس سانحے پر دنیا نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس پر شکر گزار ہیں۔ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے سرتاج عزیز نے کہاکہ بدقسمتی سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ غلط فہمیاں ہیں اور پاک بھارت بارڈر مشترک ہونے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوسکے تاہم پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ویزا پالیسی سمیت قیدیوں کی رہائی پر بھی مذاکرات ہونے چاہیے کیونکہ بھارت کی جیلوں میں کئی ایسے قیدی موجود ہیں جو کہ سزائیں پوری کر چکے ہیں تاہم انہیں پھر بھی وطن واپس نہیں بھیجا جارہا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ متعدد علاقائی مسائل اور عالم مسائل کی وجہ سے بھارت سے مذاکرت نہیں ہو پا رہے جبکہ سیاسی مسائل بھی ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے۔ایک سوال کے جوا ب میں مشیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں افغان صدر نے بہت مثبت جواب دیا تھا،افغان صدر نے کہا تھا کہ دہشت گردی میں اپنا بارڈر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے مل کر کوآرڈینیٹ ایکشن ہوا کریگا، انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کی فورس ایک دوسرے کے ملک میں نہیں جائیں گی۔ قبل ازیں غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مشیر خارجہ نے کہا کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں طالبان کی جانب سے معصوم بچوں کا قتل عام پاکستان کا نائن الیون ہے سرتاج عزیز نے کہا کہ یہ حملہ جس نے کم از کم 148 بچوں اور اسکول اسٹاف کو موت کے منہ میں دھکیل دیا، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے نظریات کو بالکل تبدیل کردے گا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ملکی تاریخ کے اس بدترین حملے نے دہشت گردی کا کھیل تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے نے نہ صرف پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہماری حکمت عملیوں کو بھی کئی طرح سے جھنجھوڑا ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ جس طرح نائن الیون کے واقعے کے بعد نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگئی ہے، بالکل اْسی طرح 16 دسمبر کا واقعہ ہمارے لیے منی نائن الیون ہے۔انھوں نے کہا کہ سزائے موت پر پابندی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے فیصلے سے حکومت، انصاف کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کر نے کی اصلاحات پر نظر ثانی کرے گی۔سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت مقدمات کی سماعت کے لیے قانونی تبدیلیوں پر غور کرے گی کیوں کہ موجودہ حالات میں یہ بہت مشکل ہے کہ بے شمار مقدمات کی سماعت کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.