پنجاب بار کونسل کی اپیل پرپشاور میں سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ،وکلاءکے بائیکاٹ کی بناءپر اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت نہ کی جا سکی۔

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پنجاب بار کونسل کی اپیل پرپشاور میں سکول پر دہشت و بربریت کے واقعہ کے خلاف لاہور کے وکلا ءنے آج بھی یوم سیاہ منایااور عدالتی بائیکاٹ کیا۔وکلاءاہم اور فوری نوعیت کے مقدمات میں بھی لاہور کی سیشن عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

وکلاءکے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سیشن عدالتوں،ماڈل ٹاون کچہری،کینٹ کچہری اور ضلع کچہری میں شہر اور گردو نواح سے آنے والے سائلین تاریخیں لے کر واپس لوٹ گئے۔پنجاب بار کونسل کے چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر نصراللہ وڑائچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کوسرعام پھانسیوں پر لٹکایا جائے اور انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :