ماڈل ٹائون سانحہ کی انکوائری رپورٹ پر نظر ثانی کمیٹی بٹھانے کے پنجاب حکومت کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پنجاب ماڈل ٹائون سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کو عوام کے سامنے نہیں لا رہی ۔

(جاری ہے)

جبکہ عوام کو اصل حقائق بتانے کی بجائے انکوائری رپورٹ سے اصل حقائق غائب کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ریٹائرڈ جج خلیل الرحمن خاں کی سربراہی میں کام کرئے گی جبکہ اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حاضر سروس جسٹس علی باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ پر نظر ثانی کے لئے حکومتی کمیٹی عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کی حکومتی کوشش ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکوائری رپورٹ پر نظر ثانی کی آئین و قانون میں کوئی گنجائش موجود نہیں ہے لہذا سانحہ ماڈل ٹاون واقعہ کی انکوائری رپورٹ پر نظر ثانی کمیٹی بنانے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :