بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے ایک اور مسئلہ کھڑا ہوگیا ،سپانسرز نے ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دے دی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:31

بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے ایک اور مسئلہ کھڑا ہوگیا ،سپانسرز نے ساتھ چھوڑنے ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -20 دسمبر 2014ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سپانسرز نے آئی پی ایل میں میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ کے الزامات سچ ثابت ہونے پر بی سی سی آئی کو تمام معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آئی پی ایل کیس میں فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد بی سی سی آئی کو ایک نئے مسئلے نے آ گھیرا ہے ۔

(جاری ہے)

الزامات سچ ثابت ہونے پر سپانسرز نے بی سی سی آئی کو تمام معاہدے منسوخ کرنے کی ’’خوش خبری ‘‘ سناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایک ساتھ نہیں چلا جا سکتاہے۔مذکورہ کمپنیوں نے رواں ماہ ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے اگلے ایڈیشن کے لیے چنائی سپر کنگز اور پونے واریئرز نے معاہدے کیے تھے ،گزشتہ 7سالوں میں آئی پی ایل میں کئی سپانسرز آئے اور کئی گئے تاہم ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ سپانسرز نے میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ کو ایشو بنا کر بی سی سی آئی کو معاہدے ختم کر نے کی دھمکی دی ہے ۔

سپانسرز کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ انتہائی پریشان ہے اور اس نے ان کمپنیوں کو ’’رام ‘‘ کرنے کے لیے مختلف قسم کی پیشکشوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :