سندھ : پھانسی سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

سندھ میں ڈیتھ وارنٹ جاری ہونیکے بعد7دن میں پھانسی پرعمل ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 13:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) محکمہ داخلہ سند ھ نے پھانسی سے متعلق آرڈیننس میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے ترمیمی نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ڈیتھ وارنٹ جاری ہونیکے بعد7دن میں پھانسی پرعمل ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ رول میں ترمیم کے بعد سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد 14 روز کے بجائے کم سے کم سات روز میں پھانسی دے دی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق سزائے موت پانے والے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کم سے کم سات روز اور زیادہ سے زیادہ 21 روز میں پھانسی دے دی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے ہائی کورٹ فل بینچ کی ہدایت کے بعد ہائی کورٹ رول میں ترمیم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :