دھرنے ختم ہو چکے ہیں اب پارلیمنٹ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرے،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:59

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ دھرنے ختم ہو چکے ہیں اب پارلیمنٹ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرے،گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی کی جائے تا کہ عا م آدمی کو ریلیف مل سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں50فیصد کم ہوئی اسی کے مطابق یہاں بھی کم کی جائے،انہوں نے کہا کہ حکمران عیاشیوں کو ترک کر کے غریب کے مسائل پر تو جہ دیں آج تک غریب کے بجائے امیر کے مسائل حل کیے جاتے رہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے اور اسی کے ذریعے تبدیلی لائے گی۔

متعلقہ عنوان :