فیصل آباد اور اس کے گردونواح کے ہزاروں خاندان سوئی گیس سے محروم

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) فیصل آباد اور اس کے گردونواح کے ہزاروں خاندان سوئی گیس سے محروم ۔شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں نے گیس کی بندش کے خلاف برتن اور چولہے اٹھا کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری روڈ ،جڑوانوالہ ،چک جمرہ،تاندیوالہ اور شہر پوش علاقے مدینہ ٹاؤن،گلستان کالونی ،رضا آباد اور دیگر علاقو ں میں گیس کی بندش اورگھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچے احتجاج کرتے ہوئے شہر کے مختلف سڑکوں پر نکل آئیں جہاں انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر گیس کی سپلائی اور پریشر کو بحال نہ کیا گیا تو پورے شہر کو جام کر کے دھرنے دیں گے جبکہ محکمہ سوئی گیس کے ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

20 دسمبر 2014ء کو بتایا کہ گیس کا پریشر اس لئے کم ہو ہا ہے کیونکہ گیس کی زیادہ تر سپلائی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دی جارہی ہے اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس بند کی گئی تو اربوں روپے کا نقصان ہوگا اس لئے گھریلو صارفین کی سپلائی کم کی جارہی ہے جبکہ سی این جی سٹیشن کو پہلے ہی گیس کی سپلائی معطل ہے اب کوشش کی جائے گی کہ صبح اور شام کے وقت گھریلوصارفین کو سپلائی کا مناسب انتظام کر دیا جائے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گھریلو صارفین کی گیس کی سپلائی کمی گزشتہ پندرہ دن سے جاری ہے ۔دوسری جانب لکڑیوں کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ان کے ریٹ بڑھ گئے ہیں جو عام صارفین کی قوت خرید سے باہر ہیں

متعلقہ عنوان :