دتہ خیل میں ڈرون طیارے کا گھر پر حملہ،6 ہلاک،3 زخمی،گھر مکمل طور پر تباہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:58

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور3 زخمی جبکہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے لواڑ منڈی میں جاسوس طیارے نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر کے اندر شرپسندوں کی موجودگی پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔اس میزائل حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر سے لاشوں کو نکالا تو لاشیں بری طرح مسخ ہو چکی تھیں اور ان کی شناخت نہ ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :