ملک بھر میں ایک بھی دہشت گرد اور پناہ گاہ باقی نہیں رہنے دیں گے ،آرمی چیف

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:58

ملک بھر میں ایک بھی دہشت گرد اور پناہ گاہ باقی نہیں رہنے دیں گے ،آرمی ..

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک بھی دہشت گرد اور اس کی پناہ گاہ باقی نہیں رہنے دیں گے ،غیر ملکی دہشت گرد پاک سرزمین چھوڑ کر چلے جائیں ورنہ ان کا نام ونشان بھی باقی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں پر آپریشن خیبر ون میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز سے ملاقاتیں کیں اور آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف موثر آپریشن پر ایس ایس جی کمانڈوز کے حوصلے کو سراہا اور ان کے عزائم کو مزید پختہ کرتے ہوئے کہا کہ پیارے وطن سے دہشت گردوں کی لعنت کا خاتمہ کریں گے ۔

خیبر پختونخواہ،قبائلی علاقہ ،پاک افغان سرحد کے قریب کسی بھی دہشت گرد کی کوئی پناہ گاہ نہیں بچ سکے گی جبکہ آرمی چیف نے غیر ملکی دہشت گردوں کو بھی پیغام دیا کہ وہ سرزمین پاکستان سے نکل جائیں ورنہ سخت ترین فوجی کارروائی میں کوئی دہشت گرد باقی نہیں رہے گا۔ جبکہ آرمی چیف نے ایس ایس جی کمانڈوز کی ملک کی خاطر قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور حمایت مسلح افواج کے ساتھ ہے

متعلقہ عنوان :